by Rao Imran Suleman
Rao Nama

اوورسیز پاکستانی ملک کی معیشت کا ہراول دستہ ہیں: ندیم پہلوان

0

برمنگھم: چودھری شافع حسین (وزیر تجارت و اوقاف) کے کوآرڈینیٹر ندیم پہلوان نے برطانیہ میں اپنے دورے کے دوران پاکستان مسلم لیگ (ق) اوورسیز برطانیہ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت علی شیخ اور صدر سید رضوان ہاشمی سے ملاقات کی۔
یہ اہم ملاقات مسلم لیگ (ق) اوورسیز برطانیہ کے مانچسٹر سیکریٹریٹ میں ہوئی، جس میں اوورسیز انوسٹمنٹ، ملکی حالات اور اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا۔

ندیم پہلوان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کی معیشت کا ہراول دستہ ہیں اور ان کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
ڈاکٹر شوکت علی کے ایک سوال پر ندیم پہلوان نے وضاحت کی کہ وہ چودھری شافع حسین کی ہدایت پر برطانیہ آئے اور اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ون ونڈو آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اب اوورسیز پاکستانی وطن میں سرمایہ کاری کریں تو انہیں 10 سال تک ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ یہ سہولت دنیا کے کسی اور ملک میں دستیاب نہیں۔
پراپرٹی ایکٹ کے تحت اوورسیز پاکستانیوں کے جائیداد سے متعلق کیسز کو تیز رفتاری سے نمٹانے کے لیے عدالتیں فعال ہو چکی ہیں، اور یہ کیسز تین ماہ میں نمٹائے جائیں گے۔

 

اجلاس کے اختتام پر پاک افواج کو خراج تحسین پیش کیا گیا جنہوں نے دشمن فوج کو شکست دی۔
اس موقع پر پارٹی کے صدر چودھری شجاعت حسین کی صحتیابی اور پاکستان کی سلامتی کے لیے بھی دعا کی گئی۔

آخر میں سید رضوان ہاشمی نے مہمانوں کی روایتی دیسی کھانوں سے تواضع کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.