کراچی(پی این پی) چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر سیکیورٹی خدشات اور امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کر دی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ نے تمام ڈویژنل کمشنرز کو قانون کے نفاذ کے لیے اختیارات دے دیے ہیں، جبکہ چہلم کے جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے آئی جی سندھ پولیس نے بھی محکمہ داخلہ کو پابندی عائد کرنے کی درخواست کی ہے۔
کراچی میں ساؤتھ زون میں 19 سے 21 صفر تک ڈبل سواری پر پابندی کی سفارش کی گئی ہے، جبکہ ویسٹ، سینٹرل اور ایسٹ زون میں 19 اور 20 صفر کو پابندی نافذ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ملیر زون میں 19 اور 20 صفر کو صبح 10 بجے سے رات 8 بجے تک ڈبل سواری پر پابندی رہے گی۔
حیدرآباد، مٹیاری اور دادو میں 19 اور 20 صفر کو ڈبل سواری پر پابندی کی سفارش کی گئی ہے، جبکہ ٹھٹہ، جھرک اور سجاول اضلاع میں 19 سے 21 صفر تک پابندی نافذ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔سکھر اور خیرپور میں 18 سے 21 صفر تک ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کی گئی ہے، جبکہ لاڑکانہ، قمبر، شکارپور، جیکب آباد اور کشمور میں 19 اور 20 صفر کو پابندی نافذ ہوگی۔اسی طرح بے نظیر آباد (نوابشاہ) اور سانگھڑ اضلاع میں 20 صفر کو ڈبل سواری پر پابندی کی سفارش کی گئی ہے جبکہ میرپورخاص، ڈگری اور کوٹ غلام محمد میں 20 اور 21 صفر کو صبح 7 بجے سے رات 9 بجے تک ڈبل سواری پر پابندی نافذ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
حکام کے مطابق یہ اقدامات دہشت گردی کے خدشات، جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کو مؤثر بنانے اور صوبے بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
PNP
Comments are closed.