غزہ جنگ بندی مذاکرات میں اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے مذاکرات کے موجودہ دور کے آغاز کے بعد سے غزہ کی پٹی سے انخلا کا تیسرا منصوبہ 14 تاریخ کو پیش کیا جس میں مجوزہ 60 روزہ جنگ بندی کے دوران غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجیوں کی تعیناتی شامل ہے۔ اسرائیل کے پہلے دو منصوبوں کی حماس نے سخت مخالفت کی تھی۔ حماس کا ماننا ہے کہ نام نہاد اسرائیلی انخلا کا منصوبہ دراصل غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کی دوبارہ تعیناتی کا منصوبہ ہے۔ حماس نے اسرائیل پر الزام عائد کیا کہ وہ غزہ پر قبضے کو “قانونی حیثیت” دینے اور غزہ کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہا ہے جو غزہ کے لوگوں کو آزادانہ نقل و حرکت سے روکے گا ۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فریق نے تازہ ترین منصوبے میں مزید رعایتیں دی ہیں۔تاہم، حماس کا مطالبہ ہے کہ اسرائیلی فوج مارچ میں جنگ بندی معاہدہ ختم ہونے سے پہلے والی پوزیشنز پر واپس چلی جائے، اور اسرائیل کی طرف سے دی گئی رعایت اب بھی کافی کم ہے
فریقین کے درمیان ایک اور بڑا اختلاف مستقل جنگ بندی کا معاملہ ہے۔ اسرائیل نے بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ حماس کی فوجی صلاحیتوں کو تباہ کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے اپنے بنیادی مطالبات پر کوئی رعایت نہیں دے گا کہ غزہ کی پٹی اسرائیل کی سلامتی کے لئے خطرہ نہ بنے، ورنہ اسرائل کا مستقل جنگ بندی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ اس کے برعکس حماس کا کہنا ہے کہ کسی بھی مذاکرات کا مقصد جنگ کا خاتمہ، غزہ کی پٹی سے اسرائیلی فوجیوں کا مکمل انخلا، گزرگاہیں کھولنا اور تعمیر نو کا آغاز کرنا ہونا چاہئیے ۔
Trending
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔