اقوام متحدہ : پائیدار ترقی کے بارے میں اقوام متحدہ کے اعلی سطحی سیاسی فورم کے تحت چین کی خصوصی تقریب نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں منعقد ہوئی جس کا عنوان تھا ” چین کا 2030 کے پائیدار ترقی ایجنڈے پر عملدرآمد -قومی حکمت عملی اور پیش رفت – پائیدار ترقی کے لئے چین کا تصور ‘سرسبز پہاڑ اور صاف پانی انمول اثاثے ہیں “۔اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے تین پہلوؤں سے “سرسبز پہاڑ اور صاف پانی انمول اثاثے ہیں ” کے تصور کی اہم رہنما اہمیت کی وضاحت کی۔ ان تین پہلووں میں ماحولیاتی تہذیب کے تصور پر عمل کرنا، سبز تبدیلی اور اپ گریڈیشن کو تیز کرنا اور عالمی ماحولیاتی حکمرانی کو بہتر بنانا شامل ہے ۔ فو چھون نے پائیدار ترقی کو فروغ دینے میں چین کی قابل ذکر کامیابیوں کا تعارف کروایا اور اس بات پر زور دیا کہ “بین الاقوامی برادری کو متحد ہو کر کام کرنا چاہیے تاکہ انسان اور فطرت کے ہم آہنگ بقا کے ایک مشترکہ ارضی حیاتیاتی نظام کی تعمیر کی جا سکے اور پائیدار ترقی کے لئے 2030 کے ایجنڈے کی تکمیل میں مدد کی جا سکے ۔اس تقریب کی میزبانی اقوام متحدہ کے محکمہ اقتصادی و سماجی امور (ڈی ای ایس اے) اور اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن نے مشترکہ طور پر کی ۔
Trending
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع