بیجنگ :چین کی وزارت تجارت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، 2025 کی پہلی ششماہی میں، خدمات میں چین کی تجارت میں مسلسل اضافہ ہوا۔ خدمات کی درآمدات اور برآمدات کی کل مالیت 3887.26 بلین یوآن رہی ، جو سال بہ سال 8.0 فیصد اضافہ ہے. ان میں برآمدات 1688.3 ارب یوآن رہیں جو 15.0 فیصد اضافہ ہے۔ درآمدات 3.2 فیصد اضافے کے ساتھ 2198.96 ارب یوآن رہیں۔ سروس تجارت کا خسارہ 510.66 ارب یوآن رہا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 152.21 ارب یوآن کم ہے۔ان میں سے علم پر مبنی سروس کی تجارت میں اضافہ برقرار رہا ہے۔ علم پر مبنی خدمات کی درآمد اور برآمد 1502.54 بلین یوآن رہی ، جو 6.0 فیصد کا اضافہ ہے۔ سفری خدمات میں تیزی سے اضافہ جاری رہا ،جس کی درآمدات اور برآمدات کی مالیت 1080.29 بلین یوآن تک پہنچ گئی ، جو 12.3 فیصد کا اضافہ ہے۔ ان میں برآمدات میں 68.7 فیصد اور درآمدات میں 5.5 فیصد اضافہ ہوا۔
Trending
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
- لانگ مارچ کی ڈیوٹی پر آیا پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ،پولیس