برسلز میں پاکستانی سفارتخانے نے یوم دفاع کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جس میں پاکستان کے ان بہادر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا گیا جنہوں نے بیرونی جارحیت کے خلاف مادر وطن کا دفاع کیا اور جرات اور عزم کے ساتھ اس کی خودمختاری کا تحفظ جاری رکھا ہوا ہے۔
ہفتہ کو یہاں پاکستان کے سفارت خانہ سے جاری بیان کے مطابق تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان کے پیغامات سنائے گئے۔ تقریب میں دفاعی اتاشی، بیلجیئم کے شہریوں، صحافیوں، کمیونٹی لیڈرز اور پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے 6 ستمبر کی تاریخ اور اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ یوم دفاع 1965 کی جنگ کے دوران دی گئی عظیم قربانیوں کی یاددہانی اور وطن کے دفاع کے لیے قوم کے اتحاد، ریزیلینس اور غیر متزلزل عزم کی علامت ہے۔
پاکستان کے سفیر نے کہا کہ یہ دن ان بہادر سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے جنہوں نے پاکستان کے لیے اپنی جانیں نچھاور کیں اور قوم کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اس کا دفاع ایک مقدس اور اعلیٰ فریضہ ہے۔ تقریب میں معرکہ حق کے ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا گیا جن کی جرات نے دشمن کے عزائم کو ناکام بنادیا اور آپریشن بنیان مرصوص کے شہداءکو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا جنہوں نے قوم کی حفاظت کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔
ان کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ تقریب کا اختتام پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور اس کی مسلح افواج کی مسلسل مضبوطی اور فلاح و بہبود کے لیے خصوصی دعا کے ساتھ ہوا۔
Trending
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پُرتشدد احتجاج کرنے والے 10 مظاہرین گرفتار
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- میر رضا کیس: کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، وزیر اعلیٰ بھی ملنے آئے تو نہیں ملیں گے، جسٹس عمر سیال
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔