by Rao Imran Suleman
Rao Nama

اسلام آباد میں مسلم لیگ (ق)کاتنظیمی اجلاس، نومنتخب عہدیداروں کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

0

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ(ق) اسلام آباد کی تنظیم کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر اسلام آباد سردار رضوان صادق خان کی صدارت میں منعقد ہوا۔

تنظیمی اجلاس میں صدر سردار رضوان صادق خان اور جنرل سیکرٹری چوہدری جہانگیر کے علاوہ تنظیم کے نومنتخب عہدیداروں، پارٹی ورکروں اور رہنماؤں نے شرکت کی۔

تنظیمی اجلاس میں اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے تینوں حلقوں کے عہدے داران کو نامزد کیا گیا اور مختلف پارٹی شخصیات کو مختلف عہدوں کی ذمہ داریاں سونپی گئیں۔

تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیپیٹل صدر اسلام آباد سردار رضوان صادق خان نے پارٹی ورکروں اور نومنتخب عہدداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج سے آپ کی ذمہ داریاں بڑھ گئی  ہیں اور اب آپ نے پارٹی کے مقصد اور پاکستان کی ترقی کے لیے مل جل کر مگر تندہی اور دن رات کام کرنا ہے اور پارٹی منشور اور تنظیم کی فعالیت کے لیے اپنے آپ کو وقف کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین پاکستان میں وفاقی علامت ہیں اور ان کا دم پاکستانیوں اور مسلم لیگ(ق) کے رہنماوں اور ورکروں کے لیے غنیمت ہے، میں اس تنظیمی اجلاس کی توسط سے تمام نئے عہدیداروں اور پارٹی ورکروں کو مبارکباد دیتا ہوں اور انہیں ہدایت کرتا ہوں کہ وہ چودھری شجاعت حسین کے خوشحال پاکستان اور صلح جو پیغام کو گھر گھر پہنچائیں اور مسلم لیگ(ق) کو مضبوط، فعال اور مستحکم کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔

اسلام آباد تنظیمی اجلاس کے آخر میں پارٹی ورکروں اور نو منتخب عہدے داروں نے صدر کیپٹل اسلام آباد سردار رضوان صادق خان اور جنرل سیکریٹری چودھری جہانگیر کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اور کامیاب تنظیمی اجلاس کے انعقاد پر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.