بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ ، صوبہ فوجیان اور صوبہ شانشی کی عوامی حکومتوں کی مشترکہ میزبانی میں بارہواں سلک روڈ انٹرنیشنل فلم فیسٹول چین کے شہر فوجو میں شروع ہوا۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے شعبہِ تشہیرکے نائب سربراہ، چائنا میڈیا گروپ کے صدر اور بارہویں سلک روڈ انٹرنیشنل فلم فیسٹول کی تنظیمی کمیٹی کے چیئرمن شین ہائی شیونگ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ یہ فیسٹول سلک روڈ اسپرٹ کا تسلسل اور فروغ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں، چائنا میڈیا گروپ نے پانچ بڑے فلمی میلوں کی میزبانی میں حصہ لیا، ” سلک روڈ کنیکشنز ” اور ” شیئرڈ لائٹ اینڈ شیڈو ،بیوٹی ان ہارمنی ” جیسی سلسلہ وار سرگرمیوں کا آغاز کیا اور تہذیبی مکالمے کا پل قائم کرنے میں فعال کردار ادا کیا۔ شین ہائی شیونگ نے کہا کہ چائنا میڈیا گروپ ملکی اور غیر ملکی فلم ساز وں کے ساتھ مل کر شاہراہ ریشم کے تہذیبی تبادلے کی نئی شاندار داستان اور عالمی تہذیب کی باہمی سیکھ کا نیا باب لکھنا چاہتا ہے۔اس فلمی میلے میں 135 ممالک اور علاقوں کی 3500 سے زیادہ نمائشی اور مسابقتی فلمیں موجود ہیں ، جن میں غیر ملکی فلموں کا تناسب 92 فیصد سے زیادہ ہے۔ یہ فیسٹول 26 ستمبر تک جاری رہے گا ۔
*****
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔
Prev Post