by Rao Imran Suleman
Rao Nama

چین کا پاکستان کے لیے 100 ملین یوآن کا اضافی امدادی پیکیج کا اعلان

0

اسلام آباد:چین کی حکومت نے آفات سے نمٹنے اور سیلاب کے بعد کی تعمیر نو میں پاکستان کی جاری کوششوں میں مزید مدد دینے کے لیے 100 ملین یوآن مالیت کےامدادی سامان کے اضافی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

https://x.com/CathayPak/status/1971562091686547757?t=Dsu9HV4PFGCzff-1ykd5QQ&s=19

ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں اسلام آباد میں چینی سفارتخانے نے کہا کہ یہ امداد پہلے کی 2 ملین ڈالر کی ہنگامی امداد کے علاوہ ہے جو پاکستان میں تباہ کن سیلاب کے بعد فوری طور پر فراہم کی گئی تھی۔یہ امداد دونوں ممالک کے درمیان پائیدار دوستی اور ہمہ موسمی تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو اجاگر کرتے ہوئے آزمائش کی گھڑیوں میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے لیے چین کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
توقع ہے کہ چین کی بروقت اور خاطر خواہ مدد سے سیلاب سے متاثرہ کمیونٹیز کی مشکلات کو کم کرنے میں مدد ملے گی جبکہ حکومت کی تعمیر نو اور بحالی کی کوششوں کو اہم سپورٹ ملے گی۔نئے امدادی پیکج میں ضروری سامان شامل ہو گا جس کا مقصد متاثرہ کمیونٹیز کو قدرتی آفت سے ہونے والے وسیع نقصان سے بحالی میں مدد فراہم کرنا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.