عوامی حقوق کے لیے شروع ہونے والا احتجاج ریاستی املاک کے نقصان اور شہادتوں پر افسوسناک انجام کو پہنچا،حق دو تحریک
راولاکوٹ:حق دو تحریک آزاد کشمیر کے جنرل سکریٹری سردار قمر رشید , مرکزی چیف آرگنائزر سردار زاہد ، صدر حلقہ 3 پونچھ سردار اکرام منصف ، جنرل سکریٹری حلقہ 3 سردار ظہور ، سکریٹری سوشل میڈیا حلقہ 3 سردار سہیل اور دیگر نے غازی ملت پریس کلب راولاکوٹ میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کی اس یہ پریس کانفرنس انتہائی اہم ہے جسمیں ہم عوامی حقوق کی حالیہ تحریک، مظاہروں اور اس کے مختلف پہلووں پر بات کریں گے اور اس کے ساتھ بھارت کی طرف سے ایک بار پھرپاکستان پر حملہ کے عزائم کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔
اس پر بھی آپ کو حق دو تحریک کے موقف سے آگاہ کریں گے بنیادی حقوق عوام کا حق ہے اور اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ آزاد کشمیر کے حکمران یہاں گڈ گورننس کے قیام میں مکمل ناکام رہے – وفاقی حکومت کی طرف سے ہر سال 310 ارب روپے آنے کے باوجود یہاں عوامی مسائل جوں کے توں ہیں ۔
ہمارا حلقہ LA 20 پونچھ 3 سابق صدر و سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار یعقوب کی نالائقی ونا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ اور آپ سب کے علم میں ہے کہ حق دو تحریک نے سب سے پہلے عوامی حقوق کے لئے جدوجہد کا آغاز کیا تھا ۔ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ عوام کو اپنے ووٹ کا درست استمعال کرنا چاہیئے اور ایسے نمائندگان کو اسمبلی میں بھیجا جائے جو عوام کے حقوق ان کو دہلیز پر دے سکیں ، لیکن ہمارے ہاں روایت مختلف یے ۔ ہم بار بار ووٹ ایسے لوگوں کو دیتے ہیں جو بار بار آزمائے ہوے ہیں، جو ہماری محرومیوں کے ذمہ دار ہیں اور انہیں اسمبلی بھیجنے کے بعد 5 سال سڑکوں پر احتجاج کرتے ہیں ۔
حالیہ احتجاج ریاست جموں کشمیر کا کوئی پہلا احتجاج نہیں ہے اس سے پہلے بھی ہم نے یہاں اسی طرح کی مختلف احتجاجی تحریکیں دیکھی لیکن افسوس اس کے بعد انتخابات میں دوبارہ سردار یعقوب جیسے نااہل نمائندوں کو جیتوا کر اسمبلی بھیجا گیا ۔ حق دو تحریک یہ سمجھتا یے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ اس عوامی روش کو بدلا جائے ۔ ووٹ ایسی قیادت کو دیا جائے جو عوامی توقعات پر پورا اتر سکے حالیہ احتجاجی تحریک و مظاہروں کو بھی عوامی حقوق کے حصول کی بنیاد پر شروع کیا گیا
لیکن افسوس کہ مظاہرین میں نظریاتی ہم آہنگی نہ ہونے کی وجہ سے جہاں یہ 6 روزہ طویل لاک ڈاؤن ریاست کے شہریوں، تاجروں اور سفر کرنے والوں کے لئے شدید مشکلات کا باعث بنا وہی اس احتجاجی تحریک کے دوران ریاستی املاک کا جلاو گھیراؤ، توڑ پھوڑ ، پولیس اہلکاروں اور سویلین کی شہادت پر شدید تشویش ہے موجودہ آزاد کشمیر جو کہ ہمارے لاکھوں شہدا کی قربانیوں اور غازی ملت سردار ابراہیم کی دوراندیش قیادت اور نظریہ الحاق پاکستان کے فلسفے میں حاصل ہوا ہے ۔