by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ڈاکٹر شوکت علی شیخ کا غزہ میں جنگ بندی کا خیر مقدم

غزہ کا مکمل کنٹرول فلسطینیوں کے پاس ہونا چاہیے، رہنما ق لیگ برطانیہ

0

لندن :سینئر رہنما مسلم لیگ(ق) اوورسیز یوکے اور بانی و سرپرست اعلی چودھری شجاعت حسین لورز فورم نے ڈاکٹر شوکت علی شیخ نے غزہ میں جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا  ہے کہ غزہ میں امن معاہدے کی کامیابی خوش آئند ہے لیکن یہ امن مستقل بنیادوں پر ہونا چاہیے اور غزہ کا مکمل کنٹرول اور انتظام فلسطینیوں کے ہاتھوں میں ہونا چاہیے ۔

برطانیہ کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شوکت علی کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور حماس جنگ میں لاکھوں مسلمان معصوم بچے، خواتین اور مرد شہید ہوئے ان کا حساب نیتن یاہو اس صدی کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے اسکو امن کی عالمی عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے ،لاکھوں شہداءکا حساب لیا جاے ۔ڈاکٹر شوکت علی شیخ نے کہا کہ غزہ میں امن بحالی کے بعد اس کی تعمیر نو پر تمام مسلمان ملکوں اور مغربی ممالک انسانیت کے علمبرداروں کو عملی توجہ دینی چائیے، خوراک، پانی، طبی سہولیات اور بے گھر ہونے والے افراد کو بحال کرانے کی کوششیں تیز کرنی چاہیے ۔ انہوں نے غزہ کے باہمت معصوم بچوں، خواتین، جوانوں اور سوشل ورکروں کو اس ہولناک جنگ کے دوران صبرو استقامت پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔آخر میں ڈاکٹر شوکت علی شیخ نے مسلم امہ میں اتحاد و اتفاق، غزہ کے مسلمانوں کی سلامتی و دیرپا امن معاہدے کی مکمل پاسداری ہونا ضروری ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.