بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے اقوام متحدہ کی تنظیم برائے خوراک اور زراعت کو اس کے قیام کی اسیویں سالگرہ پر تہنیتی پیغام بھیجا ۔جمعرات کے روز اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی خوراک اور زراعت کی تنظیم نے عالمی غذائی تحفظ کو یقینی بنانے، دیہی ترقی کو فروغ دینے اور خوراک کے نظام کی تبدیلی اور تمام ممالک کے لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ چینی حکومت خودانحصاری کے ذریعے 1.4 ارب سے زیادہ آبادی کے خوراک کے مسئلے کو حل کرنے پر قائم رہتے ہوئے دوسرے ضرورت مند ممالک کو بھی اپنی صلاحیت کے مطابق امداد فراہم کرتی ہے۔ چین، ہمیشہ کی طرح، بین الاقوامی خوراک اور زراعت کے شعبے میں ایف اے او کے اہم کردار کی حمایت کرتا رہے گا، اور اقوام متحدہ کے 2030 کے پائیدار ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیےعالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرے گا تاکہ تمام ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مزید نئی خدمات سرانجام دے سکے۔
Trending
- ملزم ارمغان و شیراز کا عدالتی نوٹس وصول کرنے سے انکار
- معاذ صداقت ’360 ڈگری بیٹر‘ ہیں: ایان بشپ
- امیتابھ بچن کی کم عمر مداح سے ہاتھ نہ ملانے کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر تنقید
- کراچی میں ایک اور بند فلیٹ سے 2 بچیوں سمیت ایک ہی خاندان کی 5 لاشیں برآمد
- چین اور روس ایران کی مدد نہیں کر رہے، ٹرمپ
- اسکردو کی پرواز کی 6 گھنٹے بعد کراچی واپسی پر مسافر سیخ پا، معروف گلوکار سوار تھے
- غزہ میں فوجی کارروائیوں پر دستاویزی فلم کی اسرائیل میں پذیرائی، نیتن یاہو برہم
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔