by Rao Imran Suleman
Rao Nama

چوہدری شجاعت کی مدبرانہ قیادت پاکستان مسلم لیگ کی اصل طاقت ہے، فرخ خان

خواتین کے سیاسی کردار کے فروغ میں مسلم لیگ (ق) صفِ اول کی جماعت بن گئی،سینئر رہنما

0

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ق) شعبہ خواتین کی سینئر رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی مسز فرخ خان نے لاہور میں مسلم لیگ ہاؤس کا پُرجوش اور تاریخی دورہ کیا۔ اُن کی آمد پر پارٹی عہدیداران اور درجنوں کارکنان نے پُرعزم نعروں اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے اُن کا پرتپاک استقبال کیا، جبکہ فضا “پاکستان مسلم لیگ زندہ باد” کے نعروں سے گونج اٹھی۔دورے کے دوران مسز فرخ خان نے تنظیمی معاملات، خواتین کے کردار اور پارٹی کی فعالیت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ خواتین کو ہر سطح پر قیادت کے مواقع فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ ملکی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔فرخ خان نے کہا کہ مسلم لیگ کا منشور خواتین کو مضبوط، بااختیار اور فیصلہ سازی کے عمل کا حصہ بنانا ہے، یہی وژن پارٹی کی اصل طاقت ہے۔مسز فرخ خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) کی قیادت چوہدری شجاعت حسین، چوہدری سالک حسین اور چوہدری شافع حسین بصیرت، تحمل اور وژن کی مثال ہے،انہی کی مدبرانہ قیادت میں مسلم لیگ خواتین کو ہر سطح پر قیادت کے مساوی مواقع فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ ملک و قوم کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔مسز فرخ خان نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین ہمیشہ سے خواتین کے بااختیار ہونے کے حامی رہے ہیں اور اُن کے وژن کی بدولت مسلم لیگ (ق) ایک متوازن، روادار اور جمہوری سیاسی قوت کے طور پر ابھری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری سالک حسین اور چوہدری شافع حسین نوجوان قیادت کے طور پر پارٹی کے استحکام اور نئی نسل کو سیاست کے مثبت دھارے میں لانے کے لیے قابلِ ستائش کردار ادا کر رہے ہیں۔اس موقع پر پارٹی رہنماؤں نے مسز فرخ خان کی قیادت، وژن اور ان کی انتھک کاوشوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.