ابوظہبی، ابوظہبی ٹی10 نے ابوظہبی کے مشہور اور تاریخی مقامات پر اپنی آفیشل ٹرافی کا شاندار مظاہرہ کر کے کرکٹ اور ثقافت کے امتزاج کو اجاگر کر دیا ہے۔ محکمہ ثقافت و سیاحت ابوظہبی (DCT Abu Dhabi) کے تعاون سے ٹورنامنٹ کے آفیشل ٹرافی کا نیا بصری مظاہرہ جاری کیا کیا گیا جس میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ امارات کے آٹھ مشہور اور نمایاں مقامات پر ٹرافی کو پیش کیا گیا ہے۔ٹرافی کی یہ شاندار نمائش شیخ زاید گرینڈ مسجد، ایمریٹس پیلس اور اس کے ساحل، لوور ابوظہبی، زاید کرکٹ اسٹیڈیم، وہات الکرما، المقطا برج اور قلعہ، اور ایمریٹس پیلس مرینا سمیت مقامات پر ہوئی، جو ابوظہبی کی وراثت، شناخت اور جدید کشش کی مختلف جھلکیاں پیش کرتے ہیں۔آٹھ بین الاقوامی ٹیموں، اعلیٰ معیار کے عالمی کھلاڑیوں، اور مضبوط ملکی و بین الاقوامی شمولیت کے ساتھ، ابوظہبی ٹی10 عالمی فرنچائز کرکٹ میں اپنی مضبوط پوزیشن کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔یہ بصری مظاہرہ ابوظہبی اسپورٹس کونسل، ڈی سی ٹی ابوظہبی، اور ابوظہبی کرکٹ اینڈ اسپورٹس ہب کے درمیان جاری تعاون کو بھی اجاگر کرتا ہے، جو مل کر ابوظہبی کو کھیل اور ثقافتی تجربات کے لیے ایک ممتاز مقام کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔2025 ابوظہبی ٹی10 زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے، اور یہ ایڈیشن شائقین کو دلچسپ لمحات، ہائی انٹینسٹی کرکٹ، اور عالمی توجہ فراہم کر رہا ہے۔
Trending
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- میر رضا کیس: کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، وزیر اعلیٰ بھی ملنے آئے تو نہیں ملیں گے، جسٹس عمر سیال
- سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں ریکروٹمنٹ رولز 2026 نافذ کرنے کا فیصلہ