مسلم لیگی راہنما چوہدری حبیب کے صاحبزادے رشتہ ازواج میں منسلک ہوگئے
سابق وزیراعظم چویدری شجاعت حسین نے پھول بھیجے،نیک خواہشات کا اظہار کیا
راولپنڈی : مسلم لیگی راہنماء چوہدری حبیب الرحمن صاحب کے صاحبزادے چوہدری شاہنوازرشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے گزشتہ رات انکی دعوت ولیمہ اڈیالہ روڈ پر منعقد کی گئی جس میں راولپنڈی اسلام آباد کی ممتاز کاروباری ، سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی
،

ہاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفیٰ ملک، سنئیر مسلم لیگی راہنماء و سابق تحصیل ناظم حامدنواز راجہ،میڈیا کوآرڈنیٹر محسن اسلم نے دلہا کو پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین صاحب کی جانب سے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور نیک خواہشات کا پیغام ہہنچایا، اس موقع پر چویدری حبیب کا کہنا تھا کہ قائد محترم چوہدری شجاعت حسین کی محبت اور شفقت کا شکرگزار ہوں اور انکی کارکنوں سے محبت ہمارا اثاثہ ہے۔