by Rao Imran Suleman
Rao Nama

مسلم لیگ (ق) اسلام آباد کی قیادت کی جانب سے چوہدری شافع حسین کو چین و ہانگ کانگ کے کامیاب دورے پر خراجِ تحسین

0

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ق) اسلام آباد کیپٹل کے صدر سردار رضوان صادق خان، جنرل سیکرٹری چوہدری جہانگیر اور سیکرٹری اطلاعات و نشریات انجینئر مطیع اللہ خان نے پنجاب کے صوبائی وزیر صنعت وتجارت چوہدری شافع حسین کو چین اور ہانگ کانگ کے کامیاب دورے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ چوہدری شافع حسین کی قیادت میں ہونے والے اس دورے نے پاکستان، بالخصوص پنجاب کے لئے سرمایہ کاری، صنعتی بحالی، تجارتی روابط اور معاشی تعاون کے نئے امکانات روشن کئے ہیں۔ ان کی انتھک محنت اور وڑنری سوچ نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری شافع حسین کے اقدامات نہ صرف روز گار کے نئے مواقع پیدا کریں گے بلکہ پنجاب کی صنعتی ترقی کو نئ جہت دیں گے اور ملکی معیشت کو مستحکم بنانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔پاکستان مسلم لیگ (ق) اسلام آباد کی قیادت نے اس امید کا اظہار کیا کہ چوہدری شافع حسین کی کوششیں مستقبل میں بھی اسی جذبے سے جاری رہیں گی اور پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں معاون ثابت ہوں گی

Leave A Reply

Your email address will not be published.