by Rao Imran Suleman
Rao Nama

نیو کراچی صنعتی ایریا کچی آبادی میں گھر سے خاتون کی گلا کٹی لاش برآمد

کراچی(پی این پی)کراچی کے علاقے نیو کراچی صنعتی ایریا کی کچی آبادی میں گھر سے خاتون کی گلا کٹی لاش ملی ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق مقتولہ کی شناخت سویرا کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کے مطابق قتل کے محرکات جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کا شوہر سرفراز موبائل فون قسطوں پر دینے کا کاروبار کرتا ہے، پولیس کو دیے گئے ابتدائی بیان میں شوہر کے مطابق وہ کاروبار کے سلسلے میں گھر سے باہر گیا ہوا تھا، رات پونے 9 بجے واپس آیا تو بیوی کو خون میں لت پت پایا۔

شوہر کے مطابق سویرا گھر میں اوندھے منہ پڑی تھی، پلٹ کر دیکھا تو اس کا گلا کٹا ہوا تھا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کے گلے پر تیز دھار آلے سے گہرا زخم پایا گیا ہے، موت کی حتمی وجہ اور وقت پوسٹ مارٹم کے بعد معلوم ہو گا، ابتدائی معائنے کے دوران قتل میں استعمال ہونے والا آلہ برآمد نہیں ہو سکا جبکہ مقتولہ کا موبائل فون بھی گھر سے غائب ہے۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کی پہلے خاندان کی جانب سے ایک شخص سے منگنی کی گئی تھی، ابتدائی معلومات کے مطابق سویرا سابقہ رشتے سے شادی پر رضا مند نہیں تھی۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ سابقہ منگنی اور بعد ازاں شادی کے حالات سمیت واقعے کی دیگر حوالے سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔



PNP

Comments are closed.