by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں سیرت النبیﷺ کے حوالے سے آگاہی مہم چلانے کا اعلان

 یہ اعلان نیشنل رحمۃ العالمین و خاتم النبین اتھارٹی اور آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کی وفود میٹنگ میں کیا گیا

0

اتھارٹی اہل اسلام کے لیے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے، ڈاکٹر ملک ابرار حسین۔پوری قوم کو سیرت طیبہ سے روشناس کرانا چاہتے ہیں، خورشید ندیم

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے وفدنے مرکزی صدرڈاکٹر ملک ابرار حسین کی قیادت میں  چیئرمین نیشنل رحمۃ العالمین و خاتم النبین اتھارٹی خورشید احمد ندیم سے ملاقات کی۔ گزشتہ روز یہاں ہونے والی اس ملاقات میں اتھارٹی کے چیئرمین خورشید احمد ندیم،ڈائریکٹر جنرل ظفرمحمود ملک اورڈائریکٹر محمد سہیل بن عزیز شامل تھے دوسری جانب ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ڈاکٹر ملک ابرارحسین،راولپنڈی ڈویژن کے پیٹرن انچیف عرفان مظفرکیانی اور ضلعی صدر چکوال صفدرملک شامل تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خورشید احمد ندیم نے اتھارٹی کے بارے میں وفد کو بریفنگ دی۔ان کا کہنا تھاکہ اتھارٹی کے تحت ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں سیرۃ النبیﷺ کی تعلیمات سے آگاہی اور سیرت طیبہ کے بارے میں بچوں اور پوری قوم کو روشناس کرانا چاہتے ہیں۔اتھارٹی اس مقصد کے تحت آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر پورے میں ملک آگاہی مہم چلائے گی۔اس موقع پر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے وفدنے چیئرمین خورشید ندیم کے ساتھ ملاقات کو خوش آئند قرار دیا۔ ڈاکٹر ملک ابرارحسین نے کہا کہ ہم حضورپاکﷺ کی زندگی کو اپنے لیے کامل نمونہ سمجھتے ہیں۔اتھارٹی کا قیام ایک نیک شگون ہے جو اہل پاکستان بالخصوص اور اہل اسلام بالعموم کے لیے یہ اتھارٹی مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے،اتھارٹی کے ساتھ تعاون ہمارا دینی فریضہ ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ ملک بھر کے نجی تعلیمی اداروں میں سیرت النبیﷺ کی تعلیمات کو فروغ دینے کے لیے اتھارٹی کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.