by Rao Imran Suleman
Rao Nama

مسلم لیگ (ق) اسلام آباد کی قیادت کا چوہدری سالک حسین کی اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خدمات کو خراجِ تحسین

0

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ق) اسلام آباد کیپٹل کے صدر سردار رضوان صادق خان، جنرل سیکرٹری چوہدری جہانگیر اور سیکرٹری اطلاعات و نشریات انجینئر مطیع اللہ خان نے وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین کی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

سردار رضوان صادق خان نے کہا کہ چوہدری سالک حسین کی قیادت میں وزارت اوورسیز پاکستانیز نے نہ صرف بیرون ملک روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں بلکہ پاکستانی ہنر مندوں کے لیے عالمی منڈیوں کے دروازے کھولنے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
رہنماؤں نے اس بیان کا خیر مقدم کیا ہے جس میں چوہدری سالک حسین نے بیرون ملک روزگار کے لیے جانے والے پاکستانیوں کو قابل فخر اثاثہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ انہیں غیر قانونی طور پر روکنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
چوہدری جہانگیر اور انجینئر مطیع اللہ خان نے اس امر کو خوش آئند قرار دیا کہ چوہدری سالک حسین بیرون ملک ملازمت کے مواقع کے فروغ کے لیے نہایت سرگرم عمل ہیں۔اور ان کی کوششوں سے قطر، کویت، سعودی عرب اور یورپی ممالک سے پاکستانی ہنر مندوں کے لیے ڈیمانڈز موصول ہو رہی ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ق) اسلام آباد کی قیادت اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی قیادت پر فخر محسوس کرتی ہے۔

 

آئندہ کسی ورک ویزا ہولڈر کو آف لوڈ نہیں کیا جائے گا، وفاقی وزیر برائے اوورسیز

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.