بیجنگ: 16 نومبر کو شائع ہونے والے چھیو شی میگزین کے 22 ویں شمارے میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چینی صدر اور چین کے مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا اہم مضمون شائع ہوگا، جس کا عنوان ہے “آبادی کی اعلیٰ معیار کی ترقی سے چینی طرز کی جدیدکاری کی حمایت کی جائے”۔
مضمون میں کہا گیا ہے کہ چین مجموعی طور پر آبادی میں اضافے سے کمی کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ چین کی آبادی کی نئی صورتحال کے پیش نظر ،ہمیں آبادی کی پیدائش کے مناسب معیار اور پیمانے کو برقرار رکھتے ہوئے آبادی کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے ساتھ چینی طرز کی جدیدکاری کی حمایت کرنی چاہئے۔ تعلیم اور صحت عامہ کے شعبے میں اصلاحات اور جدت طرازی کو گہرا کرتے ہوئے آبادی کے مجموعی معیار کو جامع طور پر بہتر بنانا ضروری ہے۔ آبادی کی طویل مدتی متوازن ترقی کو فروغ دینے کے لئےزچگی کے مفید پالیسی نظام کے قیام اور اسے بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ چین کو انسانی وسائل کی ترقی اور استعمال کو مضبوط بناتے ہوئے عمر رسیدہ آبادی کے مرحلے سے فعال طور پر نمٹنے کی قومی حکمت پر عمل درآمد کرنا ہوگا اور اس سلسلے میں آبادی اور معیشت، معاشرے، وسائل اور ماحول کے درمیان تعلقات کو بہتر طور پر مربوط کرنا ہوگا تاکہ آبادی کی سلامتی کا تحفظ کیا جائے۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔