بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کے پہلے تین چینلز، یعنی سی جی ٹی این گلوبل بز، چائنا ٹریول، اور ڈسکورینگ چائنا، کاعالمی سطح پر باضابطہ آغاز کر دیا گیا۔ یہ چینلز 15 مین اسٹریم انٹرنیشنل فاسٹ پلیٹ فارمز کے ذریعے دنیا بھر میں تقریباً 200 ملین صارفین کو 24/7 نشریات فراہم کریں گے، جو چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے اپنی نئی بین الاقوامی مواصلاتی حکمت عملی میں ایک اہم قدم ہے۔ فاسٹ ٹی وی حالیہ برسوں میں عالمی ویڈیو مارکیٹ میں تیزی سے ابھرنے والا ایک نیا کاروباری ماڈل ہے، جو اشتہارات کی مدد سے چلتا ہے اور صارفین اسے مفت دیکھ سکتے ہیں۔ 2023 کے بعد سے سی جی ٹی این نے اپنا فاسٹ چینل فعال طور پر تیار کیا ہے اور اپنے سی جی ٹی این انگلش چینل اور دستاویزی چینل کو دنیا کے معروف فاسٹ پلیٹ فارمز پر ترقی دی ہے۔ اس بار شروع کیے گئے تینوں چینلز کا مواد سی جی ٹی این کے اپنے معیاری پروگراموں سےحاصل کیا گیا ہے۔
Trending
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
- لانگ مارچ کی ڈیوٹی پر آیا پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ،پولیس
- ای سی بی کا وائٹ اور ریڈ بال کوچنگ اسٹافس کا اعلان