چینی صدر کے خصوصی ایلچی اور وزیر آبی وسائل لی گو اینگ کی بولیویا کے نئے صدر کی حلف برداری تقریب میں شرکت
لا پاز:بولیویا کی حکومت کی دعوت پر چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی اور وزیر آبی وسائل لی گو اینگ نے بولیویا کے دارالحکومت لا پاز میں بولیویا کے نئے صدر روڈریگو پاز پیریراکی حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔ اسی دن، روڈریگو پاز پریرا نے خصوصی ایلچی لی گو اینگ کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی۔پیر کے روز لی گو اینگ نے کہا کہ چین اور بولیویا اچھے دوست اور اچھے شراکت دار ہیں۔ سفارتی تعلقات کے قیام کے 40 سالوں کے دوران چین اور بولیویا کے تعلقات نے ترقی کا عمدہ رجحان کو برقرار رکھا ہے۔ چین بولیویا کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور بولیویا کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ مشترکہ طور پر چین-بولیویا اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی سطح پر پہنچایا جائے اور دونوں ممالک کے عوام کو بہتر فائدہ پہنچے۔صدر روڈریگو پاز پریرا نے حلف برداری کی تقریب میں خصوصی ایلچی بھیجنے پر چینی صدر شی جن پھنگ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ روڈریگو پاز پریرا نے کہا کہ بولیویا چین کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کو بہت اہمیت دیتا ہے، ایک چین کے اصول پر مضبوطی سے عمل پیرا ہے اور چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے اور دوطرفہ تعلقات کی ترقی کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
Trending
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
- لانگ مارچ کی ڈیوٹی پر آیا پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ،پولیس
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔