اسلام آباد(نمائندہ اپنا وطن) پاکستان مسلم لیگ خواتین ونگ کی صدر اور رکنِ قومی اسمبلی مسز فرخ خان کی زیر صدارت خواتین ونگ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں فوزیہ ناز، آمنہ خانم سمیت دیگر خواتین رہنماؤں نے شرکت کی
۔اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے بلوچستان کے درپیش مسائل پر بھی گفتگو کی اور امید ظاہر کی کہ وہاں کے حالات جلد بہتر ہو جائیں گے۔مسز فرخ خان اور دیگر اراکین نے پارٹی قائدین چوہدری شجاعت حسین، چوہدری سالک حسین اور شافع حسین کی قیادت اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان رہنماؤں کا مثبت کردار پارٹی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔