بیجنگ(شِنہوا)چین نے 2012 میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد سے اپنے شہریوں کے رہائشی حالات بہتر بنانے میں شاندار نتائج حاصل کئے ہیں۔ یہ بات شِنہوا نیوز ایجنسی کی میزبانی میں ایک آل میڈیا ٹاک شو، چائنہ اکنامک راؤنڈ ٹیبل کے تازہ ترین پروگرام میں ایک عہدیدار نے کہی ہے۔وزارت ہاؤسنگ اور اربن-رورل ڈیویلپمنٹ کے عہدیدار پان وی نے کہا کہ عوام کے رہائشی مسائل حل کرنے کے لئے گزشتہ سالوں میں ملک بھر میں جھگی بستیوں، خستہ حال گھروں، پرانی شہری رہائشی کمیونٹیز اور شہری دیہات کی تعمیر نو کی گئی ہے۔پان وی کے مطابق 2012 سے چین نے 6 کروڑ 80 لاکھ سے زائد سستے اور دوبارہ آباد کاری کے رہائشی یونٹس تعمیر کئے ہیں جس سے رہائشی مشکلات سے دوچار 17 کروڑ سے زائد لوگوں کا مستحکم گھر پانے کا خواب پورا ہوا۔ اس کے علاوہ 3 لاکھ سے زائد پرانی رہائشی کمیونٹیز کی مرمت بھی کی گئی ہے جس سے 13 کروڑ سے زائد شہری لوگ مستفید ہوئے ہیں۔پان نے کہا کہ مختلف گروپوں جیسے کہ بنیادی آمدنی پر زندگی گزارنے والے خاندانوں، نئے شہری مکینوں اور نوجوانوں کے لئے رہائشی تحفظ کا کثیر سطح کا حامل نظام قائم کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ رہائشی منصوبوں کی تعمیر نو کے لئے پالیسی معاونت، جیسے کہ ٹیکس مراعات، مالیاتی قرضے، زمین کی منصوبہ بندی اور مرکزی سبسڈیز فراہم کی گئی ہیں۔
Trending
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- میر رضا کیس: کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، وزیر اعلیٰ بھی ملنے آئے تو نہیں ملیں گے، جسٹس عمر سیال
- سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں ریکروٹمنٹ رولز 2026 نافذ کرنے کا فیصلہ
- ہیکرز کا3 برطانوی ائیرپورٹس پر سائبر حملہ،87 لاکھ مسافروں کا ڈیٹا چوری
- پنجاب میں مون سون کا 8واں اسپیل، 29 اگست سے 5 ستمبر تک بارشوں کا الرٹ جاری
- بینک اسلامی کا پاکستان کے زرعی سپلائی چین کو مستحکم کرنے کے لیے شریعت کے مطابق “ایگری وہیکل فائنانس” کا آغاز
- خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 29 اگست سے بارشوں کا امکان، اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ