بیجنگ : چائنا والنٹئیر سروس فیڈریشن کی تیسری کانگریس بیجنگ میں منعقد ہوئی، جس میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کی جانب سے تہنیتی پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔ جمعہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق شی جن پھنگ نے کانگریس کے انعقاد اور ملک بھر کے رضاکاروں، رضاکارانہ خدمات والی تنظیموں اورمتعلقہ کارکنوں کو مبارکباد دی۔ اپنے تہنیتی پیغام میں شی جن پھنگ نے کہا کہ رضاکارانہ خدمات سماجی ترقی اور تہذیب کی ایک اہم علامت ہیں۔ نئے سفر میں امید ہے کہ تمام رضاکار، رضاکارانہ خدمات والی تنظیمیں اور متعلقہ کارکن قومی حکمت عملیوں، لوگوں کے معیار زندگی کی بہتری اور سماجی نظم و نسق کی خدمت کے سلسلے میں مثبت توانائی فراہم کرنے کی کوشش کریں گے، اور ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور قوم کے نشاۃ ثانیہ کے عظیم نصب العین کے لیے اپنی رضاکارانہ خدمات سرانجام دیں گے۔
Trending
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
- لانگ مارچ کی ڈیوٹی پر آیا پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ،پولیس
- ای سی بی کا وائٹ اور ریڈ بال کوچنگ اسٹافس کا اعلان