by Rao Imran Suleman
Rao Nama

جہانگیر خان ترین کی معاونت سے ملتان میں 2 روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد

0

ملتان :جہانگیر خان ترین کے خصوصی تعاون سے انکی سماجی تنظیم لودھراں پائلٹ پراجیکٹ کے زیر اہتمام 2 روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

فری آئی کیمپ میں 787 مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔ 260 مریضوں جن میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں انکی آنکھوں کے آپریشن کیے گئے۔ 243 افراد کو چشمےبھی فراہم کیے گئے۔

جہانگیر خان ترین نے اپنے پیغام میں کہا کہ عوام کو علاج معالجے کی بہترین اور بلا معاوضہ سہولیات کی فراہمی ہمارا مشن ہے۔ ہم خدمت خلق کے اس سفر کو مزید وسعت دیں گے۔

ایل پی پی کے سی ای او ڈاکٹر عبد الصبور نے فری آئی کیمپ میں علاج معالجہ کرانے والے مریضوں سے ملاقات کی اور سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالصبور نے کہا کہ جہانگیر خان ترین اور علی خان ترین کے انتہائی شکر گزار ہیں جنکی معاونت اور سرپرستی سے اب تک لودھراں میں 45 فری آئی کیمپس منعقد ہوچکے ہیں جن میں 74 ہزار مریضوں کا چیک اپ کیا جاچکا ہے جبکہ ان کیمپس میں 11 ہزار مریضوں کے آپریشن بھی کیے جا چکے ہیں۔

بہت ہی زیادہ سیریز مریضوں کو سکھر بھی ریفر کرکے انکا علاج معالجہ کرایا جاتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.