راولپنڈی: فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو چار سنگین الزامات میں ٹرائل کے بعد 14 سال قیدِ بامشقت کی سزا سناتے ہوئے 11 دسمبر 2025 کو باضابطہ طور پر سزا کا نفاذ کر دیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملزم کے خلاف فوجی عدالت کا عمل 12 اگست 2024 کو شروع ہوا اور یہ کارروائی 15 ماہ تک جاری رہی۔ دورانِ ٹرائل ملزم پر سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی، اختیارات اور سرکاری وسائل کے غلط استعمال اور شہریوں کو غلط طور پر مالی نقصان پہنچانے کے الزامات ثابت ہو گئے۔
ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فوجی عدالت نے تمام قانونی تقاضوں کے مطابق کارروائی کی اور ملزم کو اپنی مرضی کی دفاعی ٹیم کا مکمل حق دیا گیا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سزا یافتہ افسر کو متعلقہ فورم پر اپیل کا حق بھی حاصل ہے جبکہ سیاسی عدم استحکام اور دیگر مذموم سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے پہلو الگ سے دیکھے جا رہے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مقدمے کے تمام مراحل شفاف قانونی تقاضوں کے تحت مکمل کیے گئے۔
Trending
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
- لانگ مارچ کی ڈیوٹی پر آیا پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ،پولیس
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔