بیجنگ : چینی وزارت خارجہ نے شیگیرو ایواساکی کے خلاف جوابی اقدامات کرنے کے اپنے فیصلے کا اعلان کیا۔پیر کے روزچینی وزارت خارجہ کے اعلان کے مطابق جاپان کی سیلف ڈیفنس فورسز کے سابق چیف آف اسٹاف شیگیرو ایواساکی نے “تائیوان کی علیحدگی” پسند قوتوں کے ساتھ کھلے عام گٹھ جوڑ کیا، ایک چین کے اصول اور چین اور جاپان کے درمیان چار سیاسی دستاویزات کی روح کی سنگین خلاف ورزی کی، چین کے اندرونی معاملات میں سنگین مداخلت کی، اور چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو سنگین نقصان پہنچایا۔ عوامی جمہوریہ چین کے غیر ملکی پابندیوں کے خلاف قانون کی دفعات کے مطابق، چین نے شیگیرو ایواساکی کے خلاف درج ذیل جوابی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔نمبر ایک ، چین کے اندر ان کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد اور دیگر اثاثے منجمد ہیں ۔دوم یہ کہ چین کے اندر تنظیموں اور افراد کو ان کے ساتھ متعلقہ لین دین، تعاون، یا دیگر سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی اجازت نہیں ہے اور سوم یہ کہ شیگیرو ایواساکی کو چین کے علاقوں ہانگ کانگ اور مکاؤ سمیت چین میں داخلے کا ویزا نہیں دیا جائے گا ۔یہ فیصلہ 15 دسمبر 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔
Trending
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل