بیجنگ : چین کے قومی شماریاتی بیورو نے نومبر کے اقتصادی اعداد و شمار شائع کیے۔پیر کے روز چینی میڈیا نے بتا یا کہ تفصیلات کے مطابق رواں سال اناج کی اچھی فصل حاصل کی گئی اور یہ 0.7 ٹریلین کلوگرام سے زیادہ مستحکم رہی۔ نومبر میں صنعتی پیداوار میں مستحکم اضافہ ہوا اور ملک بھر میں نامزد سائز سے بالاصنعتی اداروں کا سالانہ اضافہ 4.8 فیصد رہا جبکہ ماہانہ اضافہ 0.44 فیصد رہا۔ خدمات کا شعبہ مستحکم ترقی میں رہا اور نومبر کے مہینے میں ملک بھر میں خدمات کی پیداوار کا اشاریہ پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 4.2 فیصد بڑھا۔ نومبر میں مارکیٹ کی فروخت کے حجم میں اضافہ ہوا اور سماجی صارفین کی خوردہ فروخت کی کل رقم 4.3898 ٹریلین یوان رہی جو سال بہ سال 1.3 فیصد زیادہ رہی ۔اگلے مرحلے میں، چین مزید فعال اور مثبت میکرو اکنامک پالیسی نافذ کرے گا تاکہ معیشت میں معیار کے ساتھ پیداوار میں معقول اضافہ حاصل کیا جا سکے۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی