اسلام آباد: مسلم لیگ ہاؤس اسلام آباد میں بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے یومِ ولادت کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں مسلم لیگ خواتین ونگ کی مرکزی صدر و رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان، مسلم لیگ اسلام آباد کے صدر سردار رضوان صادق خان، چوہدری جہانگیر، عاطف محمود مغل، ملک کامران منیر، اعظام الٰہی ،شہباز نار، ذیشان ، فوزیہ ناز، آمنہ سلیم اور دیگر رہنماؤں و کارکنان نے شرکت کی
۔تقریب کے اختتام پر قائداعظم محمد علی جناحؒ کے یومِ ولادت کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا، جس میں شرکاء نے جوش و خروش سے حصہ لیا اور خوشی کا اظہار کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسز فرخ خان نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ کے یومِ پیدائش پر ہم اس عظیم رہنما کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جن کے سنہری اصول اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط آج بھی ہماری قومی زندگی کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انصاف، رواداری اور مساوی حقوق کے فروغ کے لیے قائداعظمؒ کی غیر متزلزل جدوجہد نے ایک ایسے پاکستان کی بنیاد رکھی جہاں تمام شہریوں کو عزت، تحفظ اور ترقی کے یکساں مواقع میسر ہوں۔مسلم لیگ اسلام آباد کے صدر سردار رضوان صادق خان نے کہا کہ قائداعظمؒ کے رہنما اصول اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط آج بھی موجودہ چیلنجز کا سامنا کرنے میں قوم کے لیے اخلاقی اور فکری رہنمائی فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہی اصولوں پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو ترقی اور استحکام کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔