by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ڈاکٹر محمد امجد سے انتخاب چمکنی کی ملاقات، پارٹی کو نچلی سطح تک فعال بنانے پر اتفاق

0

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد سے مسلم لیگ خیبرپختونخوا کے صدر انتخاب خان چمکنی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پارٹی تنظیمی امور، صوبہ خیبرپختونخوا میں مسلم لیگ کو مزید فعال بنانے اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ملک بھر میں عوامی رابطہ مہم کو مزید مؤثر بنانے اور پارٹی کو نچلی سطح تک مضبوط کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے خیبرپختونخوا کی تنظیمی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کارکنوں کے کردار کو پارٹی کی اصل طاقت قرار دیا۔انتخاب خان چمکنی نے پارٹی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں مسلم لیگ کو ایک منظم اور متحرک سیاسی قوت بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ملاقات میں چوہدری جہانگیر اور عاطف مغل بھی موجود تھے، جنہوں نے پارٹی امور پر اپنی آراء پیش کیں۔ دونوں رہنماؤں نے قومی سیاست میں مسلم لیگ کے مثبت کردار کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.