by Rao Imran Suleman
Rao Nama

گلگت بلتستان کی صوبائی کابینہ میں مسلم لیگ (ق) کے دو رہنماؤں کی شمولیت، پارٹی کی نمایاں سیاسی کامیابی قرار

0

پاکستان مسلم لیگ (ق) اسلام آباد کیپٹل کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات انجینئر مطیع اللہ خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے سیاسی منظرنامے میں پاکستان مسلم لیگ (ق) نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ جس کے لیے پارٹی قیادت مبارک باد کی مستحق ہے۔ صوبائی کابینہ میں پارٹی کے دو اہم رہنماؤں کی شمولیت اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ مسلم لیگ (ق) خطے میں عوامی نمائندگی کو مزید مؤثر بنانے اور اجتماعی ترقی کے سفر کو آگے بڑھانے کے لیے سرگرم ہے۔

صوبائی نائب صدر حاجی مہرداد اور دیامر ڈویژن کے صدر حاجی عبدالحکیم کی کابینہ میں شمولیت نہ صرف پارٹی کی کامیاب حکمتِ عملی کا مظہر ہے بلکہ عوامی اعتماد، سیاسی استحکام اور خطے کی ترقی کے عمل کو بھی نئی توانائی فراہم کرتی ہے۔

اس موقع پر انجینئر مطیع اللہ خان نے کہا کہ گلگت بلتستان کی صوبائی کابینہ میں ہمارے دو رہنماؤں کی شمولیت عوامی خدمت، اور ترقی کے سفر کو مزید آگے بڑھانے کی علامت ہے۔ کابینہ میں شمولیت سے پارٹی خطے کی خوشحالی اور ترقی کے لیے اپنا کردار مزید مؤثر انداز میں ادا کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.