اسلام آباد(کاشف اقبال )معروف سیاسی و سماجی شخصیت محترمہ سیدہ فردوس نے پاکستان عوامی قوت پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
ان کی شمولیت پارٹی کے وژن اور عوامی خدمت کے مشن کو مزید تقویت دے گی۔سیدہ فردوس ایک فعال سماجی رہنما ہیں جنہوں نے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل اور معاشرتی ترقی کے لیے کام کیا ہے۔ ان کے تجربات اور عوامی خدمت کا جذبہ پارٹی کی صفوں میں نئی توانائی اور ولولہ پیدا کرے گا۔
پاکستان عوامی قوت پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ محترمہ سیدہ فردوس کی شمولیت پارٹی کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے اور ان کی موجودگی پارٹی کے پروگراموں کو مزید مؤثر اور عوامی مفاد کے لیے مفید بنائے گی۔پارٹی نے یقین ظاہر کیا ہے کہ سیدہ فردوس کی شمولیت عوامی خدمت کے سفر کو مزید کامیاب اور نتیجہ خیز بنائے گی۔