by Rao Imran Suleman
Rao Nama

جب تک کشمیریوں کو حق نہیں ملتا، جدوجہد جاری رہے گی، میاں قاسم

0

اسلام آباد(نمائندہ اپنا وطن) پاکستان مسلم لیگ (ق) اسلام آباد کے سینئر نائب صدر میاں قاسم نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی کیلئے ہر حد تک جائیں گے،کشمیر کیلئے پاکستان کا بچہ بچہ لڑنے کیلئے تیار بیٹھا ہے،جب تک کشمیریوں کو انکا حق نہیں دیا جاتا پاکستان کشمیر کا مقدمہ لڑتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ آج کا دن اہمیت کا حامل ہے جو پورے پاکستان میں کشمیر سے اظہار یکجہتی کیلئے منایا جارہا ہے،کشمیر کی آزادی کیلئے ہم سب اپنی سیاسی ودیگر وابستگیوں سے بالاتر ہوکر اکٹھے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں جہاں جہاں پاکستانی ہیں وہ آج کشمیر کی آواز بلند کرر ہے ہیں، بھارت کے مظالم پورے دنیا کے سامنے آچکے ہیں،اب وقت کم ہے، کشمیر کی آزادی قریب ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کسی بھی تنظیم یا میڈیا کو غیر قانونی بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں داخلہ کی اجازت نہیں ہے ، بھارت مقبوضہ کشمیر کے اندر اپنے مظالم کو چھپانا چاہتا ہے۔
میاں قاسم نے مزید کہا کہ پاکستان کو اللہ نے صلاحیت دی ہے ، ہم دفاع کرنا اور دشمن کا منہ توڑنا جانتے ہیں،کشمیر کی آزادی کیلئے ہر حد تک جائیں گے،کشمیر کیلئے پاکستان کا بچہ بچہ لڑنے کیلئے تیار بیٹھا ہے،جب تک کشمیریوں کو انکا حق نہیں دیا جاتا پاکستان کشمیر کا مقدمہ لڑتا رہے گا۔

کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور رہے گا، کشمیری تنہا نہیں: مسز فرخ خان کا یومِ یکحہتی کشمیر پر پیغام

Leave A Reply

Your email address will not be published.