بیجنگ: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں لائی چھنگ ڈے کے حالیہ غلط ریمارکس کے بارے میں کہا کہ لائی چھنگ ڈے کے ریمارکس نے ایک بار پھر “تائیوان کی علیحدگی ” کی اس کی ضد کو بے نقاب کیا ہے اور یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ “امن کو تباہ کرنے والا، بحران پیدا کرنے والا، اور جنگ کی آگ کو ہوا دینے والا شخص ہے ۔جمعرات کے روز انہوں نے کہا کہ یہ بیان ثابت کرتا ہے کہ “تائیوان کی علیحدگی ” کی ضد آبنائے تائیوان میں عدم استحکام کی جڑ ہے ۔ترجمان نے کہا کہ لائی چھنگ ڈے کچھ بھی کہے یا کرے، وہ اس تاریخی اور قانونی حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتا کہ تائیوان چین کی سرزمین کا حصہ ہے، اور نہ ہی اس بین الاقوامی اتفاق رائے کو تبدیل کر سکتا ہے جو ایک چین کے اصول کے حوالے سے عالمی برادری میں موجود ہے۔ترجمان نے کہا کہ چین کی وحدت کے تاریخی رجحان کو کوئی نہیں روک سکتا اور بالآخر یہ مکمل ہو کر رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ “غیر ملکی طاقتوں پر بھروسہ کرکے علیحدگی کی کوشش ” اور “طاقت کے ذریعے چین کی وحدت کی مخالفت ” جیسی کوششیں یقیناً ناکام ہو ں گی ۔
Trending
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
- لانگ مارچ کی ڈیوٹی پر آیا پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ،پولیس