بیجنگ:چینی وزارتِ خارجہ کی معمول کی پریس کانفرنس میں ترجمان ماؤ نِنگ نے بتایا کہ جرمن چانسلر میرس کا دورہ چین انتہائی ثمر آور اور بامعنی رہا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ گزشتہ روز چینی صدر شی جن پھنگ سے جرمن چانسلر میرس نے ملاقات کی، جبکہ وزیراعظم لی چھیانگ نے ان کے ساتھ مذاکرات کیے، جس کے بعد دونوں ممالک نے “عوامی جمہوریہ چین اور وفاقی جمہوریہ جرمنی کا مشترکہ اعلامیہ” جاری کیا۔ ماؤ نِنگ نے کہا کہ عملی تعاون چین اور جرمنی کے تعلقات کی سب سے نمایاں خصوصیت ہے۔ اس دورے میں 30 جرمن صنعتوں کے سرکردہ کاروباری رہنما بھی جرمن چانسلر کے ہمراہ آئے، جو جرمنی کی جانب سے دو طرفہ عملی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کی خواہش اور اعتماد کا واضح اظہار ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ میرس کا یہ دورہ انتہائی ثمر آور اور بامعنی رہا ہے۔ اس سے ایک بار پھر یہ ثابت ہوتا ہے کہ چین اور جرمنی، مستحکم اور تعمیری تعلقات قائم رکھنے، باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو وسعت دینے اور اختلافات کو مخلصانہ اور باہمی احترام پر مبنی مکالمے کے ذریعے حل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ چین اس موقع کو بروئے کار لاتے ہوئے جرمنی کے ساتھ تعلقات کا نیا باب کھولنے اور عالمی منظرنامے میں استحکام اور مثبت توانائی فراہم کرنے کا خواہاں ہے۔
Trending
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
- لانگ مارچ کی ڈیوٹی پر آیا پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ،پولیس
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔