بیجنگ :چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ چین اور امریکہ کے درمیان باہمی مشاورت کے بعد، سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اورچین کے نائب وزیر اعظم حہ لی فنگ ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے 14 سے 17 مارچ تک فرانس میں منعقد ہونے والے چین-امریکہ تجارتی و اقتصادی مذاکرات میں شرکت کریں گے۔ فریقین دونوں سربراہان مملکت کے درمیان بوسان ملاقات نیز گزشتہ ٹیلیفونک گفتگو میں طے پانے والے اہم اتفاق کی رہنمائی میں باہمی تشویش کے اقتصادی و تجارتی امور پر بات چیت کریں گے۔ نام نہاد “حد سے زیادہ پیداواری صلاحیت” کے بہانے چین سمیت 16 معیشتوں کے خلاف سیکشن 301 کی تحقیقات کے امریکی اعلان کے بارے میں چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ سیکشن 301 کی تحقیقات مثالی یکطرفہ کارروائی ہے اور ڈبلیو ٹی او پینل کی جانب سے بہت پہلے ہی یہ فیصلہ ہو چکا تھا کہ سیکشن 301 کی تحقیقات کی بنیاد پرکئے جانے والے ٹیرف اقدامات ڈبلیو ٹی او کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہیں۔ نام نہاد ” حد سے زیادہ پیداواری صلاحیت ” کے حوالے سے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ کو سیکشن 301 کی تحقیقات کے ذریعے یکطرفہ طور پر اس بات کا تعین کرنے کا کوئی حق نہیں ہے کہ اس کے تجارتی شراکت داروں کے پاس” حد سے زیادہ پیداواری صلاحیت ” موجود ہے یا نہیں، اور پھر اس بنیاد پر ان کے خلاف یکطرفہ پابندی عائد کی جائے۔ چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے غلط طرز عمل کو درست کرے ۔ چین متعلقہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور تمام ضروری اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
Trending
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- میر رضا کیس: کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، وزیر اعلیٰ بھی ملنے آئے تو نہیں ملیں گے، جسٹس عمر سیال
- سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں ریکروٹمنٹ رولز 2026 نافذ کرنے کا فیصلہ
- ہیکرز کا3 برطانوی ائیرپورٹس پر سائبر حملہ،87 لاکھ مسافروں کا ڈیٹا چوری
- پنجاب میں مون سون کا 8واں اسپیل، 29 اگست سے 5 ستمبر تک بارشوں کا الرٹ جاری
- بینک اسلامی کا پاکستان کے زرعی سپلائی چین کو مستحکم کرنے کے لیے شریعت کے مطابق “ایگری وہیکل فائنانس” کا آغاز
- خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 29 اگست سے بارشوں کا امکان، اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ