بیجنگ : کتاب”شی جن پھنگ کی قیادت میں غربت کے خلاف کامیابیاں” کی اشاعت کے حوالے سے ایک تقریب بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور مرکزی شعبۂ تشہیر کے سربراہ لی شو لے اور سی پی سی مرکزی کمیٹی پارٹی اسکول (نیشنل اکیڈمی آف گورننس) کے صدر چھن شی نے شرکت کی اور خطاب کیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ نئے دور کے آغاز سے چین نے غربت جیسے عالمی مسئلے کا سامنا کرتے ہوئے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قیادت میں مطلق غربت کے خاتمے کا مشکل ہدف پورا کیا اور ایک ایسی کامیابی حاصل کی جسے عوام نے سراہا اور دنیا نے تسلیم کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کتاب میں شی جن پھنگ کی قیادت میں مرکزی قیادت کی جانب سے پورے ملک اور مختلف قومیتوں کے عوام کو متحد کر کے اہدافی غربت کے خاتمے کی جدوجہد کی مکمل تصویر پیش کی گئی ہے۔یہ کتاب نہ صرف غربت کے خاتمے کی تاریخی کامیابیوں کو اجاگر کرتی ہے بلکہ اس عمل کے دوران تشکیل پانے والی جدوجہد کی روح کو بھی مؤثر انداز میں بیان کرتی ہے۔
Trending
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع