مظفرآباد /بھمبر ( کاشف اقبال)آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر میں غذائی کمی (malnutrition) کا شکار بچوں کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔ محکمہ صحت عامہ آزاد کشمیر نے یونیسف کے تعاون سےڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس بھمبر میں او ٹی پی (Outpatient Therapeutic Program) سنٹر کا افتتاح کیا ہے۔او ٹی پی سنٹر ایسے بچوں کے علاج کے لیے قائم کیا جاتا جو 5 سال سے کم عمر ہوں اور شدید غذائی کمی کا شکار ہوں اور جنکے بازو کی پیمائش کم ہو انکو RUTF کے زریعے علاج کیا جاتا ہے لیکن انہیں ہسپتال میں داخل کرنے کی ضرورت نہ ہو۔ یہاں بچوں کو خصوصی غذائیت سے بھرپور خوراک (Ready-to-Use Therapeutic Food)طبی معائنہ اور باقاعدہ مانیٹرنگ
والدین کو غذائیت سے متعلق رہنمائی فراہم کی جاتی ہے۔
ضلع بھمبر میں غذائی کمی کے شکار بچوں کی بروقت تشخیص اور علاج ممکن ہوگا
بچوں کی شرح اموات اور بیماریوں میں کمی آئے گی
ماں باپ میں بچوں کی بہتر غذا اور دیکھ بھال سے متعلق آگاہی بڑھے گی یونیسف دنیا بھر میں بچوں کی صحت، تعلیم اور غذائیت کے لیے کام کرتا ہے اس پروگرام میں یونیسف تکنیکی معاونت، غذائی اشیاء اور تربیت فراہم کر رہا ہے یہ اقدام خطے میں بچوں کی صحت بہتر بنانے کی جانب ایک مثبت پیش رفت ہے، اور امید ہے کہ اس سے غذائی کمی جیسے سنگین مسئلے پر قابو پانے میں مدد ملے گئ افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر ارم بتول ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بھمبر ، اورنگزیب مغل کوآرڈینیٹر نیوٹریشن پروگرام محکمہ صحت ، ڈاکٹر حنا رشید پروگرام کنسلٹنٹ سن، کفایت عبدالروف نیٹریشن آفیسر اور خواجہ محمد اقبال کوآرینیٹر سن/ ایڈمن فوکل پرسن یونیسیف ایونٹس نیوٹریشن پروگرام نے شرکت کی ان کے علاوہ ڈی ایچ او آفس بھمبر سے وقاص نثر، نازیہ نزیر ، راجہ امتیاز اور فیلڈ سٹاف اور کمیونٹی بھی شریک ہوئ۔۔۔
Trending
- قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کا فیصلہ، آٹا پھر بھی مہنگا
- جیکولین کو چھوڑنے کی منتیں کرتی تھیں؛ چندرشیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط سامنے آگیا
- پمز میں چیف ٹیکنیشن کی بھرتی روک دی گئی، نوٹس جاری
- سہ فریقی ٹی20 سیریز، نمیبیا نے جنوبی افریقہ کو 18 رنز سے ہرادیا
- راولپنڈی میں بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم پر عوام کا تشدد، ویڈیو وائرل
- مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ’’ملبہ‘‘ نہیں ڈالوں گا، لیکن سیریز کے بعد فیصلہ کرینگے، کس کو نکالنا ہے، سرفراز احمد
- پمز واقعے پر پی پی، ن لیگ، ایم کیو ایم میں نورا کشتی شروع ہوگئی، حافظ نعیم
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پُرتشدد احتجاج کرنے والے 10 مظاہرین گرفتار
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔