by Rao Imran Suleman
Rao Nama

اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 101 رنز کا ہدف

—فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ایڈیشن 11 کے 16 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 101 رنز کا ہدف دے دیا۔

کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا جو کہ اچھا ثابت ہوا۔

 لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 100 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، سکندر رضا 25 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ حسیب اللّٰہ 19 اور آصف علی 15 رن بنا سکے۔

کرس گرین نے 3، رچرڈ گلیسن، عماد وسیم اور شاداب خان کی دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

آج کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

لاہور قلندرز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، اوپنر ایمون کی جگہ ریان برل کو شامل کیا گیا ہے۔



PNP

Comments are closed.