by Rao Imran Suleman
Rao Nama

93 فیصد عوام جنگ بندی کی حکومتی کوششوں کے حامی، گیلپ سروے

فوٹو: آن لائن 

جنگ بندی کی کوششوں میں حکومت کو عوام کی بھرپور سپورٹ حاصل ہے۔

گیلپ کے تازہ ترین سروے میں سامنے آیا ہے کہ پاکستان میں 93 فیصد عوام، جنگ بندی کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں اور 80 فیصد امن کے لیے پرامید ہیں۔

8 اور 9 اپریل کو ہونے والے سروے میں سامنے آیا کہ 82 فیصد عوام، جنگ بندی کے لیے پاکستانی حکومت کی کوششوں سے واقف ہے، جبکہ 46 فیصد عوام نے کہا کہ وہ ایک زبردست ڈیل کے بارے میں سن رہے ہيں۔

93 فیصد عوام نے جنگ بندی کی کوششوں میں پاکستان کے ثالثی کے کردار کی حمایت کی ہے، جن میں 72 فیصد ایسے ہیں جو اس کی پرزور حمایت کرتے ہیں، جبکہ ثالثی سے گریز کرنے والوں کی تعداد بہت کم رہی۔

سروے کے مطابق 80 فیصد شہری سمجھتے ہيں کہ جنگ بندی سے معاملہ امن کی طرف جائے گا اور ان میں سے بھی 44 فیصد ایسے ہیں جو امن کے لیے بہت زیادہ پرامید ہيں۔



PNP

Comments are closed.