by Rao Imran Suleman
Rao Nama

اسلام آباد میں ایران امریکا مذاکرات؛ اہم شاہراہیں بند، امتحانات جزوی طور پر ملتوی

اسلام آباد(پی این پی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امن مذاکرات کے سلسلے میں غیر ملکی وفود کی آمد کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جس کے تحت متعدد اہم شاہراہوں کو مختلف اوقات میں بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق شہریوں کی سہولت کے لیے متبادل راستوں کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق جی ٹی روڈ پشاور سے راولپنڈی آنے والے مسافر ٹیکسلا موٹر وے، چکری، چک بیلی روڈ اور روات کا راستہ اختیار کریں اسی طرح مارگلہ روڈ کے سیکٹرز ایف 6، جی 5، جی 6 اور جی 7 سے راولپنڈی جانے والوں کو نائنتھ ایونیو استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے

PNP

Comments are closed.