by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پاکستانی ایف 16طیاروں کے حفاظتی حصار میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی اسلام آباد آمد، ویڈیو وائرل

اسلام آباد (پی این پی)پاکستانی فضائیہ کے ایف 16لڑاکا طیاروں نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے طیارے کو مذاکرات کیلئے اسلام آباد پہنچنے پر فضائی حدود میں سیکیورٹی فراہم کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 21 سیکنڈ کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاک فضائیہ کے 5ایف-16طیارے امریکی فضائیہ کے بوئنگ سی 32اے طیارے کے ہمراہ پاکستانی فضائی حدود میں پرواز کر رہے ہیں۔پاک فضائیہ نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے طیارے کو اسلام آباد کے قریب نور خان ایئر بیس پر اترنے تک سیکیورٹی فراہم کی۔امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے تناظر میں مذاکرات کی قیادت کے لیے اسلام آباد پہنچے ۔

PNP

Comments are closed.