by Rao Imran Suleman
Rao Nama

مذاکراتی عمل کل بھی جاری رہ سکتا ہے، اعظم نذیر تارڑ

فائل فوٹو

وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ مذاکراتی عمل کل بھی جاری رہ سکتا ہے۔

ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان 47 سال کی کشیدگی ہے، دونوں ممالک کو ایک میز پر بیٹھا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 47 سالہ کشیدگی ہے، کئی دفعہ معاملات گھنٹے 2 گھنٹے کی نشستوں میں طے نہیں ہوتے، دونوں فریقین نے کہاں رکنا اور چلنا ہے، اپنے ممالک سے بھی رابطے میں ہیں۔

سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ دونوں فریقین کوئی چیز فائنلائز کرنے سے پہلے اپنی قیادت سے بھی مشاورت کریں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بادی النظر میں 10 اپریل کی تاریخ تھی اور ایک روز کی گفتگو کا اندازہ تھا، اگر یہ انگیجمنٹ مثبت رہتی ہے تو بات کل پر بھی جاسکتی ہے۔



PNP

Comments are closed.