by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سیلاب سے رابطہ پل کا راستہ ٹوٹنے کے باعث شہری سیڑھی کے ذریعے دریا پار کرنے پر مجبور

—تصویر بشکریہ جیو نیوز

شمالی وزیرستان میں سیلاب سے میرعلی میں خدی رابطہ پل کا راستہ ٹوٹنے کے باعث شہری سیڑھی کے ذریعے دریا پار کرنے پر مجبور ہیں، گزشتہ دنوں ایک طالب علم دریا عبور کرتے ہوئے گر کر جاں بحق ہوگیا تھا۔

میرعلی میں قائم خدی رابطہ پل کا اپروچ روڈ حالیہ بارشوں کی وجہ سے دریائے ٹوچی میں بہہ گیا تھا، جس کے بعد دریا کے دوسرے پار آباد دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔

گزشتہ دنوں ایک طالب علم دریا عبور کرتے ہوئے گر کر جاں بحق ہوگیا تھا۔

دوسری جانب حسو خیل میں مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت چندہ جمع کر کے گھروں اور زرعی زمینوں کو بچانے کے لیے حفاظتی بند تعمیر کرنے پر مجبور ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر میر علی کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ پلوں کی مرمت کا تخمینہ پی ڈی ایم اے کو بھیج دیا ہے، منظوری کے بعد کام شروع ہو جائے گا۔



PNP

Comments are closed.