والدین گھربیٹھے ب فارم بنوا سکیں گے، نادرا نے نئے ضابطے بنا دیئے
اسلا م آباد (پی این پی)نادرا نے ب فارم کیلئے نئے ضابطے بنا دیئے،والدین گھر بیٹھے پاک آئی ڈی ایپلیکیشن کے ذریعے بھی (ب) فارم بنواسکیں گے۔
نادرا ضوابط کے مطابق پیدائش سے تین سال کی عمر کے بچے کیلئے تصویرکی ضرورت نہیں ہوگی تاہم عمر جیسے ہی تین سال سے بڑھتی ہے تو ب فارم بنانے کیلئے تصویرکو لازمی قراردیدیا گیا ہے۔10سال سے 18 سال کی عمرتک پہنچنے سے قبل ب فارم کیلئے تصویر،فنگر پرنٹس اور آئرس یعنی نادرا کے آئی بائیومیٹرک تصدیقی نظام سے تصدیق کرانا لازم ہے۔
PNP
Comments are closed.