by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پہلے خریدیں بعد میں پے کریں ، مشہور کمپنی علی بابا کا پاکستان کیلئے اہم اعلان ، لائسنس جاری ہو گیا

کراچی(پی این پی)دنیا کی سرفہرست ای کامرس اور ٹیکنالوجی کمپنی علی بابا کی پاکستان میں شمولیت کے سلسلے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)نے علی بابا کی کمپنی میسرز کوکو ٹیک کو لائسنس جاری کر دیا ہے۔ ایس ای سی پی کے مطابق کوکو ٹیک پاکستان کو نان بینکنگ فنانس کمپنی کا لائسنس جاری کیا گیا ہے۔ایس ای سی پی نے کہاکہ کوکو ٹیک پاکستان بین الاقوامی شہرت یافتہ کمپنی علی بابا کی ذیلی کمپنی ہے اور یہ پاکستان میں بائے نا پے لیٹر کی خدمات فراہم کرے گی، جس کے تحت صارفین ای کامرس مارکیٹ سے آسان قسطوں پر اشیا کی خریداری کر سکیں گے۔اعلامیے کے مطابق علی بابا پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری بھی کرے گی۔چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے کہاکہ پاکستان کی بڑی صارف مارکیٹ اور تیزی سے بڑھتی ڈیجیٹل معیشت بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے خاصی دلچسپی رکھتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے مالیاتی خدمات کے شعبے میں وسیع مواقع موجود ہیں ۔ اس پیش رفت سے نوجوانوں، فری لانسرز اور چھوٹے کاروباروں کے لیے مالی سہولیات تک رسائی بہتر ہوگی۔ڈاکٹر کبیر احمد سدھو کے مطابق علی بابا گروپ کی شمولیت سے مارکیٹ میں مقابلہ اور جدت آئے گی، جس سے مجموعی طور پر مالیاتی اور ڈیجیٹل شعبوں کی ترقی میں مدد ملے گی۔

PNP

Comments are closed.