by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کاروباری شخصیات کیلیے الگ پاسپورٹ سے متعلق بڑی خوشخبری

اسلام آباد (پی این پی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کاروباری طبقے کے لیے ایک اہم سہولت کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزنس مین حضرات کے لیے علیحدہ پاسپورٹ جاری کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

کراچی میں تاجروں اور صنعتکاروں سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے بزنس فرینڈلی ماحول پیدا کرنا ناگزیر ہے اور کاروباری برادری کے تحفظات کو دور کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں دہائیوں پرانی سوچ سے باہر نکل کر جدید تقاضوں کے مطابق فیصلے کرنا ہوں گے۔محسن نقوی نے بتایا کہ وہ ایک ایسی تجویز لے کر جا رہے ہیں جس کے تحت بزنس کمیونٹی کے لیے الگ پاسپورٹ متعارف کرایا جائے گا، جس سے سفارتخانوں کو بھی متعلقہ فرد کی حیثیت اور اہمیت کا بہتر اندازہ ہو سکے گا۔ اس پاسپورٹ کے ساتھ کاروباری افراد کا مکمل ڈیٹا بھی منسلک ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر کاروباری ماحول کو بہتر بنانے میں ناکامی ہوئی تو یہ ایک بڑی ناکامی تصور ہوگی۔

ان کے مطابق وزیراعظم اور وزیر خزانہ کاروباری طبقے کے ساتھ مل کر معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات کر رہے ہیں اور جہاں ضرورت ہوتی ہے وہاں اعلیٰ قیادت اپنا کردار ادا کرتی ہے۔

PNP

Comments are closed.