by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ایران سے پاکستان اربوں ایرانی ریال اسمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)ایرانی کرنسی کی بڑے پیمانے پر اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 9 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

ایس ایس پی کیماڑی ملک سنگھار کے مطابق کارروائی کے دوران تقریباً 29 ارب 69 کروڑ ایرانی ریال برآمد کیے گئے، جبکہ گرفتار ملزمان میں خواتین بھی شامل ہیں اور ان کا تعلق ایک بین الصوبائی نیٹ ورک سے بتایا جاتا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے نہایت چالاکی سے رقم کو گاڑیوں کے ٹائروں میں چھپا رکھا تھا اور اسے کراچی منتقل کیا جا رہا تھا۔ یہ کارروائی حالیہ برسوں میں کرنسی اسمگلنگ کے خلاف سب سے بڑی کارروائیوں میں شمار کی جا رہی ہے۔مزید بتایا گیا کہ یہ گروہ ایرانی کرنسی بلوچستان کے راستے کراچی تک پہنچا رہا تھا، جہاں اسے مختلف چینلز کے ذریعے منتقل کرنے کا منصوبہ تھا۔

گرفتار افراد کو مزید تفتیش کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں اس نیٹ ورک کے دیگر پہلوؤں کی چھان بین جاری ہے۔

PNP

Comments are closed.