ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.65 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 11.85 فیصد تک پہنچ گئی۔
وفاقی ادارۂ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔
رپورٹ کے مطابق 1 ہفتے کے دوران 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 12 اشیاء سستی ہوئیں جبکہ 20 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
ادارۂ شماریات کے مطابق 1 سال کے دوران ایل پی جی کی قیمت میں 107 فیصد، پیاز کی قیمت میں 72.81 فیصد اور بجلی کے چارجز میں 58.59 فیصد اضافہ ہوا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 1 سال میں پیٹرول 44.17 فیصد، ڈیزل 41.56 فیصد، چکن 38.99 فیصد اور آٹا 36.49 فیصد مہنگا ہوا۔
دوسری جانب سالانہ بنیادوں پر ٹماٹر کی قیمت میں 71.72 فیصد، آلو کی قیمت میں 40.75 فیصد جبکہ چینی کی قیمت میں 25 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق ایل پی جی 22.44 فیصد اور چکن 12.20 فیصد مہنگی ہوئی، جبکہ پیاز کی قیمت میں 4.19 فیصد اضافہ ہوا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 1 ہفتے کے دوران ٹماٹر 21.99 فیصد سستے ہوئے، جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 3.63 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
PNP
Comments are closed.